سبزیوں ، پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کیخلاف قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔

رکن اسمبلی سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہاگیا ہے کہ تنخواہ دار اور دیہاڑی دار کیلئے مہنگی سبزیاں خریدنا ناممکن ہو چکا ہے، عام مارکیٹ میں دکاندار من مانے ریٹس وصول کررہے ہیں،ناجائز منافع خور شہریوں کو لوٹ رہے ہیںجس کی بنیادی وجہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں اور مجسٹریٹ کاغیر فعال ہونا ہے ۔قراردد کے متن میں مطالبہ کیا گیا کہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں اور مجسٹریٹ کو فوری فعال کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں