بھارتی ڈرامے میں گلیمر کے علاوہ اور کچھ نہیں ،ہمارے ڈرامے میں ہر طرح کے موضوعات ہوتے ہیں‘شعود علوی

کراچی ڈرامہ انڈسٹری میں سالانہ 200سے زیادہ ڈرامہ سیریل بن رہی ہیں جو خوشی کی بات ہے ‘ سینئر اداکار کی گفتگو

اسلام آباد (شوبز ڈیسک) اداکار شعود علوی نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹی وی ڈرامہ اپنے موضوعات کے اعتبار سے بھارتی ڈراموں کو مات دے چکا ہے ، ایک وقت میں پاکستانی ناظرین بھارتی ٹی وی کے سحر میں مبتلا تھے اور پھر لوگوں کی جدوجہد رنگ لائی اور کراچی ڈرامہ انڈسٹری کو یہ اعزاز حاصل ہوا کہ انہوں نے بہترین موضوعات کا انتخاب کر کے بھارتی ڈراموں کا سحر توڑ دیا ۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ آج بھارتی ڈرامہ بے سود ہو چکا ہے اس میں گلیمر کے علاوہ اور کچھ نہیں جبکہ ہمارے ٹی وی ڈرامے میں ہر طرح کے موضوعات شامل ہوتے ہیں ،یہ خوشی کی بات ہے کہ آج کراچی ڈرامہ انڈسٹری میں سالانہ 200سے زیادہ ڈرامہ سیریل بن رہی ہیں اور ہر ڈرامہ سیریل ایک دوسرے سے سبقت لیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی خوشی کی بات ہے کہ کراچی ڈرامہ انڈسٹری نے سینئر اداکاروں کا خلا ء پر کرنے کے لئے نئے اداکاروں کی بڑی کھیپ تیار کر لی ہے جو مستقبل میں برے نام ثابت ہو ں گے ۔
شعود علوی نے کہا کہ ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری کے فروغ کیلئے میرا جو کردار تھا وہ میں نے احسن طریقے سے ادا کیا اور اب بھی اسی جدوجہد میں مصروف ہوں ۔میری خواہش ہے کہ کراچی کی طرح لاہور کی ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری بھی فروغ پائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں