دنیائے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں کم عمری میں ہیٹ ٹرک پاکستانی کھلاڑیوں بارے دلچسپ انکشاف

اسلام آباد (این این آئی)دنیائے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں کم عمری میں ہیٹ ٹرک کرنے والے تمام بولرز کا تعلق پاکستان سے ہے۔ون ڈے کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے سب سے کم عمر بولر عاقب جاوید ہیں کہ جب اس نوجوان فاسٹبولر نے محض 19 برس اور 81 دن کی عمر میں ہیٹ ٹرک کی۔عاقب جاوید نے 1991 میں بھارت کیخلاف میچ میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں یہ اعزاز محمد حسنین کے پاس ہے جنہوں نے 19 برس اور 183 دن کی عمر میں ہیٹ ٹرک کی اور پاکستان کو یہ اعزاز دلوایا۔ٹیسٹ کرکٹ

میں سب سے کم عمری میں ہیٹ ٹرک نسیم شاہ نے کی ، نسیم شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 16 سال اور 359 دن کی عمر میں یہ اعزاز اپنے نام کیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے تینوں کرکٹرز کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیائے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں ہیٹ ٹرک لینے والے کم عمر ترین بولر پاکستان کے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں