پاکستان کا 75 واں یوم آزادی، کراچی تا کشمیر سبز ہلالی پرچموں کی بہار آ گئی

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر کراچی سے کشمیرتک سبز ہلالی پرچموں کی بہار آ گئی، شہریوں کا جوش و خروش بھی دیدنی ہے ۔ دن کے آغاز پر وفاق میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔

یوم آزادی کا سورج طلوع ہونے سے قبل مساجد میں نماز فجر کی ادائیگی کے دوران ملک میں امن، یکجہتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ وفاقی دارالحکومت کے کنونشن سنٹر میں قومی پرچم لہرانے کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی۔

قومی پرچم لہرانے کی دیگر تقریبات ملک بھرمیں صوبائی، ڈویژنل اورضلعی ہیڈکوارٹرزکی سطح پر بھی منعقد کی گئیں۔ ملک بھر کے ٹی وی چینلز آج کے دن کی مناسبت سے تحریک پاکستان کے مشاہیرکی خدمات اجاگر کر رہے ہیں اور پاکستان کوحقیقت کاروپ دینے میں ان کی غیرمعمولی خدمات کوخراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں گھروں کو قومی پرچموں سے سجایا گیا ہے، سبز سفید رنگوں پر مشتمل بیجز اور سٹیکرز لگائے بچے بھرپور جوش و خروش دکھا رہے ہیں۔ ملک بھر کی مختلف سرکاری و نجی عمارتوں پر بھی قومی پرچم لہرائے گئے ہیں جبکہ رات کے اوقات میں عمارتوں کو رنگ برنگی روشنیوں سے مزین کیا گیا۔

پاکستانی قوم کو روزنامہ حالات کی جانب سے یوم آزادی بہت بہت مبارک ہو……..

اپنا تبصرہ بھیجیں