کچھ لوگوں کی انا ملک و قوم سے بڑی ہوچکی‘ ذاتی سیاست پر ریاست کو فوقیت دینا ہوگی؛ چوہدری شجاعت

سیاسی اور ذاتی لڑائیوں میں اداروں کو گھسیٹنے سےگریز کریں،ملکی سلامتی کے لیے ہمیں افواج پاکستان کے کام میں ان کا ہاتھ بٹانا ہو گا۔ مسلم لیگ ق کے سربراہ کا یوم آزادی پر پیغام

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کی انا ملک و قوم سے بڑی ہوچکی، ذاتی سیاست پر ریاست کو فوقیت دینا ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق جشن آزادی کی مناسبت سے جاری کردہ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یوم آزادی پر ہر ادارے اور طبقے کو عہد کرنا ہو گا کہ ذاتی سیاست پر ریاست کو فوقیت دے، سیاسی اور ذاتی لڑائیوں میں اداروں کو گھسیٹنے سےگریز کریں، ملکی سلامتی کے لیے ہمیں افواج پاکستان کے کام میں ان کا ہاتھ بٹانا ہوگا۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ذاتی فائدے کیلئے منفی پراپیگنڈا کرنے والوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے، بدقسمتی سےکچھ لوگوں کی انا ملک و قوم سے بھی بڑی ہو چکی ہے، 14 اگست تقاضا کرتا ہے کہ ہم اپنی انا، تکبر اور ہٹ دھرمی چھوڑ کر سیاست پر ریاست کو اہمیت دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں