نیا پاکستان ہاو ¿سنگ پروگرام کے تحت گھروں کی فراہمی کا منصوبہ شروع

اسلام آباد (جنرل رپورٹر) نیا پاکستان ہاو ¿سنگ پروگرام کے تحت گھروں کی فراہمی کے منصوبے کا ا?غاز ہوگیا ، وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں افتتاح کیا ، پہلے مرحلے میں 1000 سے زائد فلیٹس اور 500 مکانات الاٹ کئےجائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے اسلام آباد میں محنت کش طبقے میں گھروں اور فلیٹس الاٹ کرنے کی تقریب منعقد کی گئی ، جس میں وزیراعظم عمران خان نے پودا لگا کر تقریب کا آغاز کیا اور منصوبے کی نقاب کشائی بھی کی، اس دوران وزیراعظم نے گھروں کا معائنہ کیا اور اس موقع پرعمران خان کو منصوبے سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی جس کے بعد وزیراعظم مزدورطبقے میں رہائشی فلیٹس اور مکانات تقسیم کیے۔
بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے 11 سال سے التوارہائشی منصوبہ مکمل کرانے میں اہم کردار ادا کیا ، جس کے تحت مزدور اور محنت کشوں کو پہلی بار مورگیج کی بنیاد پر ذاتی چھت فراہم کی گئی ہے جب کہ منصوبے کے تحت بیواو ¿ں ، معذوروں سمیت محنت کشوں کو گھر تقسیم کیے گئے جب کہ 5 لاکھ روپے سے کم آمدنی والے افراد کو گھروں کے مالکانہ حقوق دئیے گئے۔
دوسری طرف پنجاب حکومت نے واگزار کروائی گئی زمین کو نیا پاکستان ہاو ¿سنگ اسکیم کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا ، حکومت پنجاب کی جانب سے قبضہ مافیا سے واگزار کروائی گئی سرکاری اراضی کو محفوظ بنانے کے لیے نیا پاکستان ہاو ¿سنگ اسکیم اور بلین ٹری منصوبے میں استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ میڈیا ذرائع نے بتایا کہ ڈیڑھ لاکھ ایکڑ واگزار رسرکاری اراضی کو 2 منصوبوں کے لیے استعمال میں لایا جائے گا ، جن میں نیا پاکستان ہاو ¿سنگ اسکیم اور بلین ٹری منصوبے شامل ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ صوبائی محکمہ اینٹی کرپشن نے گزشتہ ڈھائی سال میں 1 لاکھ 44 ہزار 439 ایکڑ زمین واگزار کروائی ، جس کی مالیت 425 ارب روپے سے زائد ہے ، واگزار کروائی گئی اراضی میں دیہی علاقوں سے 1 لاکھ 42 ہزار 470 ایکڑ جب کہ شہری علاقوں سے 1 ہزار 969 ایکڑ شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں