غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا: عامر احمدخان

ایل ڈی اے کے عملے نے مختلف مقامات پر کارروائی کر کے متعدد غیرقانونی تعمیرات مسمار کر دیں

لاہور (کرائم ڈیسک) لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل عامر احمد خان نے کہا ہے کہ ایل ڈی اے کی حدود میں کسی قسم کی غیرقانونی تعمیراتی سرگرمیوں کو برداشت نہیں کیاجائے گااورغیرقانونی تعمیرا ت کے خلاف بھرپور آپریشن جاری رہے گا۔دریں اثناء ڈایکٹرجنرل ایل ڈی اے کی ہدایت پرٹاون پلاننگ زون فائیوکے عملے نے ایونیو ون، پائن ایونیورائے ونڈروڈ پرکارروائی کر کے متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمار و سربمہر کر دیں۔
پلاٹ نمبر3 بلاک ایف ،ایل ڈی اے ایونیو ون پر منظور شدہ پلان کی خلاف ورزی پر غیر قانونی تعمیر مسمار کر دی۔پلاٹ نمبر1251 بلاک سی ، ایل ڈی اے ایونیو ون پر کی گئی غیر قانونی توسیع سربمہر کر دی۔ مین بلیوارڈ،ایل ڈ ی اے ایونیو ون پر قائم غیر قانونی دکان مسمار کر دی۔

پلاٹ نمبر 5 بلاک ایچ ،ایل ڈی اے ایونیو ون پر بنایا گیا غیر قانونی ریسٹورنٹ مسمار کر دیاگیا۔

پائن ایونیو ،مین بلیوارڈ پر غیر قانونی دکان مسمار کر دی۔رائے ونڈ روڈ پرایک غیر قانونی کمرشل ہال مسمار کر دیاگیا۔عبدالستار ایدھی روڈ پر غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دی گئیں۔اورنج لائن میٹرو ٹرین ڈپو ،رائیونڈ روڈ کے قریب غیر قانونی تعمیر مسمار کر دی۔آپریشن کی نگرانی چیف ٹائون پلانر شکیل انجم منہاس اورڈائریکٹر ٹائون پلاننگ زون فائیو نے کی۔آپریشن کے دوران انفورسمنٹ ونگ اور پولیس کی نفری بھی ہمراہ تھی۔چیف ٹا ون پلانرشکیل انجم منہاس نے کہا ہے کہ غیرقانونی تعمیرات اور کمرشل سرگرمیوں کی اطلاع ملتے ہی ان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں