گلستان جوہرمیں خاتون پرتشدد کاکیس، تین ملزمان کی عبوری ضمانت منظور

کراچی(کرائم ڈیسک) عدالت نے گلستاں جوہرمیں خاتون پرتشدد سے متعلق کیس میں تین ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں سیشن جج شرقی کی عدالت میں گلستاں جوہر میں نجی سیکیورٹی گارڈ کے خاتون پر تشدد سے متعلق کیس میں مقدمے میں نامزد تین ملزمان نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے تین ملزمان عبد الناصر، عادل خان اور محمود خلیل کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے تینوں ملزمان کی ضمانت 30، 30 ہزار روپے میں منظورکرتے ہوئے تینوں ملزمان کو 16 اگست کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔وکیل ملزمان نے عدالت کے سامنے مقف پیش کیا کہ تینوں ملزمان یونین کے ذمہ دار ہیں۔ جس وقت گارڈ نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا ملزمان موجود نہیں تھے۔

ملزمان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ خاتون مشکوک سرگرمیوں میں ملوث رہی ہیں۔وکیل ملزمان نے عدالت کو بتایا کہ رہائشیوں نے خاتون کے خلاف متعلقہ تھانے میں بھی شکایت بھی کررکھی تھی۔کیس میں گرفتار سیکیورٹی گارڈ عادل جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں ہے جبکہ ملزمان کے خلاف متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ شاہراہِ فیصل تھانے میں درج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں