کراچی، سٹی پولیس کا سٹریٹ کریمنل کے ساتھ فائرنگ کاتبادلہ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار

کراچی (کرائم ڈیسک) نیپئر پولیس اسٹیشن کی حدود میں سٹی پولیس کا سٹریٹ کریمنل کے ساتھ فائرنگ کاتبادلہ ہواجس کے نتیجے میں ایک ملزم کوزخمی حالت میں گرفتارکرکے اس کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔

ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پولیس نے گرفتار زخمی ملزم شہباز علی خان کوعلاج و معالجہ کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا ہے۔گرفتار ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شہر بھر کے مختلف علاقوں میں سٹریٹ کرائمزسمیت دیگروارداتوںمیں ملوث ہے۔ملزمان کے خلاف مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں