پشاور، گھروں سے چوریاں کرنے والا دو رکنی گروہ گرفتار

پشاور(کرائم ڈیسک) تھانہ پشتخرہ پولیس نے گھروں سے چوریاں کرنے والے دو رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان مستری بن کر تعمیراتی کام کے بہانے گھروں میں داخل ہو کر قیمتی اشیائ, نقد رقم اور طلائی زیورات چوری کرنے میں ملوث ہیں جن کا تعلق ضلع خیبر کے علاقہ باڑہ سے ہے، ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جن سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مدعی حسن علی ولد بہرام خان نے تھانہ پشتخرہ پولیس کو گھر سے چوری کی رپورٹ کی تھی جس پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ حسن خان نے دوران تفتیش متعدد مشکوک اور مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کر کے ان کی کڑی نگرانی شروع کی جس کے دوران گھروں سے چوریاں کرنے والے ملزمان کا سراغ لگا کر گزشتہ روز ہدیات ولد عبدالقدوس اور فہیم ولد حاجی غلام کو گرفتار کر لیا، دونوں ملزمان ضلع خیبر کے علاقہ باڑہ کے رہائشی ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران مستری بن کر گھروں سے قیمتی اشیاء چوری کرنے میں ملوث ہیں جنہوں نے دوران تفتیش اپنے دیگر ساتھیوں کی بھی نشاندہی کی ہے جن کی گرفتاری بھی جلد متوقع ہے، دونوں ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہی

اپنا تبصرہ بھیجیں