مافیا نے اپنی طاقت ایک بار پھر دکھا دی مرغی کے گوشت کی فی کلوقیمت میں ہوشربا اضافہ

لاہور( این این آئی، آن لائن) شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت 22روپے اضافے سے299روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت15روپے اضافے سے191روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت166روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشننے لاہور سمیت صوبے بھر کے یوٹیلٹی سٹوروں پر مختلف دالوں، چنوں اور کوکنگ گھی اور آئل سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی سپلائی کے سلسلے میں مہنگے ٹینڈرز جاری کرنے کا تمام تر مالی بوجھ صارفین کے کندھوں پر ڈال دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن یوٹیلیٹی سٹوروں پر فروخت کئے جانے والے مختلف برینڈ کے گھی

اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں پہلے ہی اضافہ کرچکی ہے۔ جس کے باعث کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتیں 252 روپے فی کلو سے 261 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہیں جبکہ چنوں اور دالوں کی قیمتوں میں 5 سے 15 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد دال چنا کی قیمت 15 روپے اضافے کے ساتھ 130 روپے فی کلو سے بڑھ کر 145 روپے فی کلو، اسی طرح سفید چنے 5 روپے فی کلو اضافے کے ساتھ 115 روپے فی کلو سے بڑھ کر 120 روپے فی کلو کی سطح پر پہنچ گئے ہے۔ کارپوریشن نے اضافی قیمتوں کا اطلاق آج سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں