میرا گھر اسکیم نظرثانی شدہ خصوصیات کے ساتھ اگست کے آخر تک شروع ہو جائے گی، اسٹیٹ بینک

کراچی:(کامرس ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تحت میرا پاکستان میرا گھر اسکیم نظرثانی شدہ خصوصیات کے ساتھ اگست کے آخر تک شروع ہوجائے گی۔

میڈیا رپورٹس میں مرکزی بینک کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ حکومت سے منظوری کے بعد اسکیم کی نئی خصوصیات کو 31 اگست 2022 تک حتمی شکل دے کر جاری کر دیا جائے گا، ملک میں جی ڈی پی کے تناسب سے رہن قرضے 0.5 فیصد سے بھی کم ہیں۔

اسٹیٹ بینک ملک میں رہن مالکاری کے تناسب کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہا ہے، جن درخواست گزاروں کے قرضوں کی کچھ رقوم کی فراہمی ابھی باقی ہے، انہیں بقیہ رقم ادا کی جائے گی، ایسے افراد کو 31 اگست تک انتظار نہیں کرنا چاہیے۔

اسٹیٹ بینک نے اسکیم کے تحت بینکوں نے ایسے افراد کو بھی قرضے دیے جن کا کوئی رسمی ذریعہ آمدن نہیں تھا، غیررسمی آمدنی والے افراد کے لیے ایک اسکور کارڈ بنایا۔

آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے اسٹیٹ بینک کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، مفتاح اسماعیل

رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ 500 ارب روپے مالیت کی درخواستیں موصول ہوچکی ہیں، 236 ارب روپے کے قرضوں کی منظوری دی جا چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں