سجل کی سیریز مادرِ ملت کا ٹیزر جاری کردیا گیا

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کی باصلاحیت و مشہور اداکارہ سجل علی نے سیریز مادرِ ملت کا ٹیزر سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔سجل علی نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنی نئی سیریز مادرِ ملت کا ٹیزر شیئر کیا۔

ٹیزر کے آغاز میں پاکستان کی آزادی کا ریڈیو پر اعلان دِکھایاگیا اور اس کے بعد مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی آواز سنائی گئی۔سیریز کے ٹیزر میں سجل علی کی بھی ایک جھلک نظر آئی جس میں صرف ان کے ہاتھ نظر آئے لیکن چہرہ نہیں دکھایا گیا۔ سجل علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ایک بہن، ایک انقلابی اور ایک ریاستی خاتون۔

اپنا تبصرہ بھیجیں