شنیرا نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کیساتھ عمران خان کی تصویر بھی شیئر کردی

کراچی (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کیساتھ عمران خان کی تصویر بھی شیئر کردی۔شنیرا اور وسیم اکرم (آج)13اگست کو اپنی شادی کی نویں سالگرہ منائیں گے۔ایسے میں شنیرا نے ایک ایتھلیٹ کی قابلِ فخر اہلیہ ہونے پر خصوصی پوسٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

شنیرا نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر وسیم اکرم کے کرکٹ کے دنوں کی تصویر شیئر کی جس میں ان کے ہمراہ سابق کپتان اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بھی موجود ہیں۔تصویر میں پاکستان کے دونوں لیجنڈری کرکٹرز کسی گرائونڈ میں موجود ہیں۔شنیرا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ہاتھ اٹھائیں!اگر آپ کی شادی ایک لیجنڈ انسان سے ہوئی ہے۔انہوں نے لکھا کہ میں بہت پرجوش ہوں کیونکہ میں کل اپنی 9سالہ شادی کی سالگرہ منائوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں