پاکستانی اداکارائیں ایک دوسرے کو کاپی کرنے لگیں، سوشل میڈیا پر بحث جاری

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کی معروف، صفِ اول کی متعدد اداکارائوں کے نئے ہیئر اسٹالز نے مداحوں کی خوب توجہ حاصل کر رکھی ہے۔شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارائوں کی بات کی جائے تو اس وقت اکثریت کا بالکل ایک جیسا ہیئر اسٹائل نظر آئے گا۔اداکاراں کی بالوں کی کٹنگ سے لگتا ہے کہ سب نے بینڈز ہیئر کٹنگ کو بطور ٹرینڈ سیٹ کرنے کا اراداہ کر لیا ہے۔
حال ہی میں نیا ہیئر اسٹال اپننے والوں میں اداکارہ ماہرہ خان، سارہ خان، عائزہ خان، سجل علی، سیدہ طوبی انور، زارا نور عباس، درِ فشاں، علیزے شاہ اور ہانیہ عامر شامل ہیں۔حیران کن بات یہ ہے کہ سب سے الگ تھلک دکھنے کا شوق رکھنے والی اداکارائوں کے ہیئر کٹ تقریبا ایک جیسے ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

ان اداکارائوں کے نئے ہیئر اسٹائل دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ چھوٹے بالوں کا ٹرینڈ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا کے مختلف پیجز کی جانب سے اداکاراں کے درمیان موازنے کا بھی سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ سب اداکارائیں ایک دوسرے کو کاپی کر رہی ہیں مگر یہ ہیئر کٹ کسی کسی پر اچھا لگ رہا ہے۔متعدد صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ہیئر کٹ اب بہت جلد نیا ٹرینڈ بننے والا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں