آرمی چیف کا رائل ملٹری اکیڈمی یو کے میں خطاب پاکستان کیلئے اعزاز ہے: شہباز شریف

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کا رائل ملٹری اکیڈمی یو کے میں بطور مہمان خصوصی خطاب پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ یو کے میں بطور مہمان خصوصی خطاب نہ صرف مسلح افواج بلکہ پاکستان کے لیے بھی اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان برطانیہ سٹریٹجک شراکت داری اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری مسلح افواج کی کامیابیوں کا اعتراف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں