فرح خان نے نام بگاڑنے پر عطا تارڑ کو دوبارہ لیگل نوٹس بھجوا دیا

اسلام آباد:(نیوز ڈیسک) فرح خان نے اپنا نام بگاڑنے پر وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ کو دوبارہ لیگل نوٹس بھجوا دیا۔

فرح خان نے اپنے وکیل اظہر صدیق کی وساطت سے عطا تارڑ کو قانونی نوٹس بھجوایا۔

نوٹس کے متن کے مطابق عطا تارڑ نے اپنے جواب میں اعتراف کیا کہ انہوں نے فرح خان کا نام بگاڑا، معاون خصوصی فرح خان کا مسلسل نام بگاڑ رہے ہیں، عطا تارڑ کے عمل سے فرح خان کی شہرت متاثر ہورہی ہے۔

فرخ خان کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس میں مزید کہا گیا کہ عطا تارڑ سات روز میں معافی مانگیں ورنہ ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں