فٹبال ورلڈکپ 2022 کے شیڈول میں ایک دن کی تبدیلی

اسلام آباد: (سپورٹس ڈیسک) فٹبال ورلڈکپ 2022 کے شیڈول میں ایک دن کی تبدیلی کردی گئی، ٹورنامنٹ طے شدہ شیڈول سے ایک روز قبل شروع ہو گا۔

ٹورنامنٹ کا پہلا میچ سینیگال اور نیدرزلینڈ کے درمیان 21 نومبر کو طے تھا لیکن فیفا انتظامی معاملات کمیٹی کی جانب سے پہلا میچ میزبان ملک قطر کو دینے کی تجویز کی گئی تھی جس کے باعث اب فیفا نے ٹورنامنٹ کے شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب بیس نومبر کو ہو گی اور اسی روز قطر اور ایکواڈور کے درمیان ورلڈکپ کا پہلا میچ کھیلا جائے گا۔

سینیگال اور نیدرلینڈز کا میچ جو اکیس نومبر کی دوپہر کو شیڈولڈ تھا، اب شام کے وقت کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں