لاہور اور کوئٹہ سے بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، 2 ملزمان گرفتار

لاہور: (کرائم ڈیسک) ایئرپورٹس سیکورٹی فورس نے لاہور اور کوئٹہ سے بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، دو ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر ابوظہبی جانے والے مسافر شیرباز سے پانچ کلو سے زائد آئس ہیروئن برآمد ہوئی، ملزم نے منشیات سامان میں چھپا رکھی تھی۔

کوئٹہ ائیر پورٹ پر دبئی جانے والے مسافر باسط علی کے سامان سے بھی پانچ کلوگرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی۔ دونوں ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد انٹی نارکوٹکس فورس حکام کے حوالے کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں