پانچ برآمدی شعبوں کے لئے گیس کی قیمت میں اضافہ

اسلام آباد:(نیوز ڈیسک) وفاقی کابینہ نے پانچ برآمدی شعبوں کے لئے گیس کی قیمت میں اضافہ کردیا اور یکم اگست سے بجلی کی قیمت 9 سینٹ فی کلو واٹ مقرر کردی گئی۔

حکومت نے پانچ برآمدی شعبوں کے لئے گیس مہنگی کرنے کا اعلان کردیا، پانچ شعبوں کو 9 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو میں گیس فراہم کی جائے گی، اس سے قبل گیس کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت ساڑھے 6 ڈالر تھی۔

گیس کی قیمت رواں مالی سال کے لئے طے کی گئی ہے، ان پانچ سیکٹرز میں ٹیکسٹائل، چمڑا، قالین، سرجیکل اور سپورٹس شامل ہیں۔

حکومت گیس پر 40 ارب روپے سبسیڈی فراہم کرے گی جبکہ باقی صنعتوں کے لئے گیس کی قیمت میں اضافہ موخر کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب پانچ شعبوں کے لئے بجلی 9 سینٹ فی کلو واٹ مقرر کی گئی ہے، بجلی کی قیمت یکم اگست سے 31 جولائی 2023 تک مقرر کی گئی ہے، حکومت بجلی پر 20 ارب روپے سبسیڈی فراہم کرے گی، صنتعوں کو دی جاںے والی سبسڈی کا جائزہ سہ ماہی بنیاد پر ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں