اداکار منیب بٹ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے دفاع میں آ گئے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار منیب بٹ معروف عالم دین اور تبلیغی جماعت کے اہم رہنما مولانا طارق جمیل کے دفاع میں آ گئے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں مولانا طارق جمیل نے ایک نجی میڈیا چینل پر انٹرویو کے دوران سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ’امریکی سازش‘ کے بیانیے کو سچ قرار دیتے ہوئے موجودہ حکومت پر کڑی تنقید کی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی۔

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس میں اکرام اللہ نامی صارف کی جانب سے مولانا طارق جمیل کے حالیہ سیاسی بیان کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ انہیں تبلیغی جماعت کی شوریٰ سے نکال دیا گیا ہے۔ اور موصوف پر تبلیغی جماعت کے اجتماعات میں ہر قسم کے درس و بیان پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

صارف نے دعویٰ کیا کہ تبلیغی جماعت کی جانب سے کہا گیا مولانا طارق جمیل کے کسی بھی فعل اور قول کو تبلیغی جماعت کے ساتھ نہ جوڑا جائے، کیونکہ انہیں تبلیغی جماعت سے خارج کر دیا گیا ہے۔

اس پوسٹ پر رد عمل دیتے ہوئے اداکار منیب بٹ نے مولانا طارق جمیل کا دفاع کرتے ہوئے لکھا کہ معروف عالم دین مسلمانوں کے دل میں ہیں، تبلیغی جماعت سے تو نکال دیا، دل سے کیسے نکالیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں