لیہ میں غیر اخلاقی ویڈیوز کیلئے تربیت یافتہ جانوروں کے استعمال کا انکشاف

اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی نے خطرناک گینگ کو بے نقاب کر دیا، شریف گھرانوں کی لڑکیوں کو پھنسا کر زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف، ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں شروع کر دی گئیں

لیہ (کرائم ڈیسک) لیہ میں غیر اخلاقی ویڈیوز کیلئے تربیت یافتہ جانوروں کے استعمال کا انکشاف، اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی نے خطرناک گینگ کو بے نقاب کر دیا، شریف گھرانوں کی لڑکیوں کو پھنسا کر زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف، ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں شروع کر دی گئیں۔ دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع لیہ میں نوجوان لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے خوفناک گینگ کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی ایک 22 سالہ لڑکی نے منظر عام پر آ کر معصوم لڑکیوں کی عزتوں کے ساتھ کھیلنے والے خوفناک گینگ کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا۔ متاثرہ لڑکی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسے اس کے دوست نے ملاقات کیلئے بلایا جہاں اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

لڑکی نے پولیس کو دیے گئے بیان میں اس مکروہ دھندے میں ملوث خطرناک گینگ کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات بھی کیے۔

متاثرہ لڑکی کے مطابق شریف گھرانوں کی معصوم لڑکیوں کو پھنسا کر زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے، ان کی غیر اخلاقی ویڈیوز کیلئے تربیت یافتہ جانوروں کا استعمال بھی کیا جاتا ہے اور پھر ان ویڈیوز کو غیر اخلاقی ویب سائٹس پر فروخت کیا جاتا ہے۔ مکروہ دھندے میں ملوث گینگ میں 20 سے زائد مرد و خواتین شامل ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ متاثرہ لڑکی کی شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔
واقعہ کا علم ہونے پر ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق نے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کے احکامات جاری کرکے 12 گھنٹوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے کا حکم دیدیا ہے ۔ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب نے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ،ملزمان کے خلاف زمین تنگ کر دی جائے ،جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کر کے حقائق سامنے لائے جائیں اور متاثرہ لڑکی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ لیہ پولیس نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں