اسٹیل ملز سے 10 ارب کی مبینہ چوری، ایف آئی اے ان ایکشن، 6 افسروں کا ریکارڈ طلب

اسلام آباد:(نیوز ڈیسک) پاکستان اسٹیل ملز میں 10 ارب کے سامان کی چوری کے معاملہ پر وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) نے اسٹیل ملز سی ای او ہاؤس اور فوکل پرسن کو خط لکھ دئیے، 2018 سے 2022 تک کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

کراچی میں پاکستان اسٹیل ملز میں 10ارب کی چوری کے معاملہ پر ایف آئی اے ان ایکشن، خط کے متن کے مطابق یکم جنوری 2018 سے 2022 تک کا تمام ریکاڑد فوری فراہم کیا جائے، 2018 میں مل میں کتنا اسٹیل، کاپر اور دیگر خام مال موجود تھا بتایا جائے گا اور اب 2022 میں کتنا سامان موجود ہے، اس کی بھی تفصیلات فراہم کی جائیں، ایف آئی اے نے 6 افسران کا نام دے کر ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ریکارڈ جمع کرنے کے بعد مختلف افسران کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں