فوری انتخابات کو کوئی نہیں روک سکتا، جنہیں غلط فہمی ہے جلد دور ہو جائے گی

عوام اب عام انتخابات کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ماہر قانون ڈاکٹر بابر اعوان سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ماہر قانون ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں قانونی معاملات پر گفتگو کی گئی ۔ ملاقات بنی گالہ میں ہوئی جس میں سیاسی آئینی اور قانونی امور پر مشاورت کی گئی ۔بابر اعوان کی جاری قانونی معاملات پر عمران خان کو بریفنگ دی گئی ، ملاقات میں 13 اگست کے جلسے پر بھی مشاورت کی گئی ۔
عمران خان نے کہا کہ 13 اگست کا جلسہ آغاز انقلاب ہو گا، فوری انتخابات کو کوئی نہیں روک سکتا،جنہیں غلط فہمی ہے جلد دور ہو جائیگی، عمران خان نے کہاکہ عوام اب عام انتخابات کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ بابر اعوان نے کہاکہ سیاسی میدان میں شکست کھانے والا ٹولہ انتخابات سے بھاگ رہا ہے، شوباز کی نالائق الیون جو مرضی کر لے مقابلہ کریں گے۔

بابر اعوان نے کہاکہ جعلی مقدمات اور جھوٹی تحقیقات عوامی بیانیہ نہیں بن سکیں گی، اب آئی آئی پی ٹی آئی نہیں دو تہائی پی ٹی آئی ہو گا۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 13 اگست کی رات اسلام آباد میں آزادی جلسے کا اعلان کر رکھا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے موجودہ فسطائی حکومت سے نمٹنے کا ایک اور منصوبہ تیار کر لیا ہے۔
منصوبے کا اعلان وہ آزادی جلسے میں کریں گے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ برسرِ اقتدار مجرموں اور ان کے سرپرستوں کی شکل میں پاکستان آج یزیدیت کے نرغے میں ہے،کیا ہمارے لوگ بھی خوف میں مبتلا ہوکر اس سازش کے سامنے سر جھکائیں گے؟ یا بحیثيت قوم اس کڑے امتحان کا سامنا کریں گے؟ عمران خان کا کہنا تھا کہ فسطائی حکومت سے نمٹنے کے لیے ایک اور منصوبہ تیار کر لیا ہے جس کا اعلان 13 اگست کو آزآدی جلسے میں کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں