محرم کے بعد 25 مئی کے ملزمان کا احتساب شروع ہو گا

شہباز شریف اینڈ کمپنی قوم کو بیوقوف سمجھتے ہیں،24 ارب روپے کا ملزم حمزہ شہباز لندن فرار کرا دیا گیا لیکن دو کروڑ روپے کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کی پانچ ٹیمیں ترتیب دی گئیں۔ فواد چوہدری کا ٹویٹ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ محرم کے بعد 25 مئی کا حساب شروع ہوگا۔سابق وزیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ چوبیس ارب روپے کا ملزم حمزہ شہباز لندن فرار کرا دیا گیا لیکن دو کروڑ روپے کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کی پانچ ٹیمیں ترتیب دی گئیں۔
شہباز شریف اینڈ کمپنی قوم کو بیوقوف سمجھتے ہیں، فواد چوہدری نے مزید کہا کہ محرم کے بعد 25 مئی کے ملزمان کا احتساب شروع ہو گا، قوم حقیقی آزادی جدوجہد کے آکر مرحلے کی تیاری کرے۔

قبل ازیں فوادچوہدری نے کہا کہ ،25 مئی کے واقعات پر جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے،25 مئی کے واقعات پر ایف آئی آر کی درجنوں درخواستیں آرہی ہیں جن میں رانا ثنا اللہ، عطا تارڑ، احمد ملک اور حمزہ شہباز نامزد ہیں، ،جے آئی ٹی تمام لوگوں کو طلب کریگی ،امید ہے یہ لوگ جے آئی ٹی کے ساتھ ان تحقیقات میں تعاون کریں گے اور اسلام آباد میں نہیں چھپیں گے،راناثنا اللہ اپنی اوقات سے بڑھ بڑھ کر باتیں کررہے ہیں، پاکستانی کی 80 فیصد آبادی پر اس وقت پی ٹی آئی کی حکومت ہے، دو بڑے صوبے مکمل طور پر پی ٹی آئی کے پاس ہیں، رانا ثنا اللہ صرف کوہسار کے اسی ایچ او ہیں ،ان کو ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیے،سمجھ نہیں آرہاہے ،ایف آئی اے کس حیثیت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو نوٹس جاری کررہا ہے، اگر عدالت نے کہا آپ نے ایف آئی اے سے تعاون کرنا ہے تو ہم کریں گے،الیکشن کمیشن مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی (ف) کو کیوں بچارہا ہی الیکشن کمیشن کی پہلے بھی عزت نہیں تھی اور اب تو بالکل نہیں رہی ہے،الیکشن کمیشن جانبدار، نااہل لوگوں پر مشتمل ہے،عاشور کے بعد الیکشن کمیشن کا فیصلہ عدالت میں چیلنج ہوگا ،جو بھی نتیجہ ہوگا اس کے مطابق ہم آگے چلیں گے،امید ہے الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کی غیر ملکی فنڈنگ کا اکھٹا فیصلہ سنائیگا،کچھ لوگ شہیدوں پر سیاست کررہے ہیں، اس ملک میں فوج پر سب سے گھٹیا اور رکیک حملے خواجہ آصف نے کیے ہیں جو پاکستان کے وزیردفاع بن کر بیٹھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں