چھٹیوں کے باعث مری میں رش، گنجائش سے زیادہ گاڑیاں داخل

ضلعی انتطامیہ نے مری میں مزید گاڑیوں کا داخلہ روک دیا،مری میں 7 ہزار سے زائد گاڑیاں موجود ہیں

مری (نیوز ڈیسک) چھٹیوں کے باعث سیاحوں کا مری میں رش، گنجائش سے زیادہ گاڑیاں مری میں داخل ہو گئیں۔ ضلعی انتطامیہ نے مری میں مزید گاڑیوں کا داخلہ روک دیا۔ مری میں 7 ہزار سے زائد گاڑیاں موجود ہیں۔ 700 گاڑیوں کو داخلے سے روک دیا گیا ہے۔ گزشتہ رات مری میں 8 ہزار گاڑیا ں داخل ہوئیں، جبکہ 4 ہزار گاڑیوں کی گنجائش ہے۔ راولپنڈی کے ٹریفک وارڈنز کو بھی مری بھجوا دیا گیا۔

مری میں ٹریفک کی روانی بہتر کرنے کیلئے 225 ٹریفک وارڈنز موجود ہیں ۔ وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کی ہدایت کے بعد 5 چوکیاں قائم کر دی گئیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں