ملک ڈیفالٹ کی طرف جارہا ہے

زرمبادلہ کے زخائر ترسیلات اور ایکسپورٹ کم ہورہی ہیں،قرضے کے لیے بھی آرمی چیف کو فون کرنے پڑرہے ہیں،اب تک کی ساری آئینی ترامیم انہوں نے اپنی ذاتی مفاد کیلئے کی ہے۔سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی گفتگو

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک ڈیفالٹ کی طرف جارہا ہے۔زرمبادلہ کے زخائر ترسیلات اور ایکسپورٹ کم ہورہی ہیں۔وزیرخزانہ ایک ہفتے ٹیکس لگاتے ہیں دوسرے ہفتے اٹھا لیتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اب تک کی ساری آئینی ترامیم انہوں نے اپنی ذاتی مفاد کیلئے کی ہے۔قرضے کے لیے بھی آرمی چیف کو فون کرنے پڑرہے ہیں۔
عمران خان اور اس کی پارٹی کو نااہل قرار دینے کی کوشش کرنے والے خود پچھتائیں گے۔ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ سیاسی بے امنی اور بدامنی ملک میں مزید انتشار اور خلفشار پیدا کرے گی۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان اور اس کی پارٹی کو نااہل قرار دینے کی کوشش کرنے والے خود پچھتائیں گے۔

انہوںنے کہاکہ اگست میں سجنے والا سیاسی دنگل ملکی اور عوامی مسائل میں اضافہ کرے گا، مستقبل کی ساری ذمہ داریاں عدلیہ کے کندھوں پر آگئی ہیں، 30 اگست تک اہم وقت ہے۔

قبل ازیں انہوں نے کہا تھا کہ 13پارٹیوں نے عمران خان اور اس کی پارٹی پی ٹی آئی کو ہدف بنایا ہوا ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیخ رشید نے کہا کہ حکومتی اتحاد کا مسائل حل کرنے کی بجائے عمران خان کو نااہل کرنے پر زور ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی اتحاد کا مسائل حل کرنے کی بجائے گرفتاریوں اور مقدمات پر زور ہے۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ نواز شریف اور فضل الرحمن بھی انتقامی آگ پر پیٹرول ڈال رہے ہیں، پی پی پی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ حکومتی اتحاد نہ عوام میں جانے، نہ الیکشن کرانے اور نہ مسائل حل کرانے کے قابل ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحاد نے 100 پریس کانفرنسوں کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے، الیکشن کمیشن کا بھونڈا فیصلہ سپریم کورٹ میں جانے کے ساتھ ہی دفن ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں