لاہور میں کمسن بچے نے چار سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

ملزم بچی کا ہمسایہ ہے،بچی ملزم کے گھر کھیلنے آئی تھی۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا

لاہور + راولپنڈی(کرائم ڈیسک) لاہور کے علاقے شاد باغ میں کمسن بچے نے چار سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔پولیس نے بچی سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔ملزم عبدالرحمن بچی کا ہمسایہ ہے اور بچی ملزم کے گھر کھیلنے آئی تھی۔متاثرہ بچی کے والد کی درخواست پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی سٹی اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ بچوں کا جنسی استحصال اور تشدد کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔شادباغ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

دوسری جانب لاہور میں تھانہ شیرا کوٹ کی حدود میں سپیشل بچی سے زیادتی کے واقعہ میں ملوث سفاک ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ترجمان کے مطابق پولیس نے رات گئے دونوں ملزمان سجاد اور تنویر عرف تنا کو سگیاں سے گرفتار کیا۔

دونوں ملزمان آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی اور آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا جبکہ آئی جی پنجاب نے لاہور پولیس کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کو کیس کی تفتیش اپنی نگرانی میں کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ لڑکی کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

جبکہ دھمیال پولیس کو متاثرہ خاتون کے شوہر نے درخواست دی کہ ملزم یاسر نے محمد اعجاز اور اسکی اہلیہ کو نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا اور اہلیہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا،متاثرہ خاتون کے شوہر کی درخواست پر دھمیال پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے ملزم یاسر کو گرفتار کر لیا،ایس ایچ او نے بتایا کہ مثاثرہ عورت کا میڈیکل پراسیس کرایا گیا ہے،ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ نے دھمیال پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی اور تشدد جیسے واقعات پر زیروٹالرنس پالیسی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں