جہلم: گھر میں گھس کر 3لڑکوں نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

جہلم (مانیٹرنگ ڈیسک )منگلا پولیس سٹیشن کی حدود میں لڑکی کیساتھ مبینہ طور پر گن پوائنٹپر 3ملزمان کی اجتماعی زیادتی ، پولیس کے مطابق ملزمان نے گھر میں گھس کر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے عامر، انس اور اسرار نامی ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ،پولیس رپورٹ کے مطابق میڈیکل میں لڑکی کیساتھ ریپ کی تصدیق ہو گئی ہے،ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں