انعام بٹ نے سلور میڈل ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کے نام کر دیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کامن یلتھ گیمز میں شرکت کرنے والے پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے جیتا ہوا سلور میڈل لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کے نام کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انعام بٹ نے لکھا کہ آپ سب کی دعاؤں اور سپورٹ کا شکریہ، ‏اللّه کا شکر ہے جس نے سلور میڈل سے نوازا، یہ میڈل بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے افسران اور جوانوں کے نام کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں