ملک میں مزید 673 افراد کورونا کا شکار، مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد سے متجاوز

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس کی چھٹی لہر میں مزید 673 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 24 گھنٹے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جب کہ ملک میں کورونامثبت کیسزکی شرح 3.25 فیصد تک جاپہنچی ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کی شرح 3.25 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 735 کووڈ کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 673افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق مہلک وائرس میں مبتلا اب بھی 169 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں