تحریک انصاف کی خالی ہونیوالی 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی خالی کردہ 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔ دو مخصوص نشستوں پر نامزدگی کیلئے بھی پی ٹی آئی سے نام مانگ لئے۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی نو جنرل نشستوں پر ضمنی انتخاب 25 ستمبر کو ہوگا۔ امیدوار 10 اگست سے 13 اگست تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 17 اگست کو کی جائے گی۔27 اگست کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی اور 29 اگست کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔

شیریں مزاری اور شاندانہ گلزار کی خالی شدہ نشستوں پر بھی الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی سے نامزدگیاں طلب کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں