وزیراعظم عمران خان کا وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر ردو بدل کا فیصلہ

اسلام آباد (جنرل رپورٹر) وزیراعظم عمران کا وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر ردو بدل کا فیصلہ ، کئی وفاقی وزرا کے قلمدان بھی تبدیل کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آئندہ چند روز میں وفاقی کابینہ میں ردو بدل کا فیصلہ کر لیا، ممبران کے قلمدان بھی تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ بیرسٹر علی ظفر، فیصل واوڈا کو وفاقی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان وزرائ کی کارکردگی پرکابینہ میں ردوبدل کریں گے اور نو منتخب سینیٹرز کوبھی کو وفاقی کابینہ میں شامل کیےجانے کا امکان ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کئی اہم وزرا کی کارکردگی سے خوش نہیں، اس لئے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ کابینہ میں صرف وہی رہیں گے جو ڈیلیور کرسکیں گے، ایک اہم وفاقی وزیر نے اپنا نام نہ بتانے کی شرط پر کہاکہ وزیر اعظم کو یہ احساس ہو گیا ہے کہ پارٹی حلقوں میں مایوسی بڑھ رہی ہے، وزیر اعظم پختہ یقین رکھتے ہیں کہ وزرائ کو کسی عذر پیش کیے بغیر کارکردگی دکھانا ہوگی۔
ڈیلیور اورکارکردگی ہی وہ چیزیں ہیں جس میں وزیر اعظم دلچسپی لیتے ہیں کیونکہ وہ کسی بھی وجہ سے منصوبوں کی تکمیل میں غیرمعمولی تاخیر کے بعد بہانے سننے کو اچھا نہیں سمجھتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں