کورونا وائرس کی چھٹی لہر، ملک بھر میں مزید 4 افراد لقمہ اجل

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس کی چھٹی لہر نے مزید 4 افراد کی جان لے لی۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جب کہ ایک دن میں 4 مریض انتقال کرگئے۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کی شرح 3.63 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار 741 کووڈ کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 789افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق مہلک وائرس میں مبتلا اب بھی 160 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں