راولپنڈی(سٹی رپورٹر) کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود نے کہا ہے کہ ددہوچہ ڈیم پر فاسٹ ٹریک پر کام جاری ہے اور ڈیم کے سپل وے اور پیرینل پائپ فلو کیلئے کھدائی کا عمل جاری ہے اور محکمہ اریگیشن کے مطابق ڈیم پر 12فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ددہوچہ ڈیم مفاد عامہ کا اہم منصوبہ اور راولپنڈی میں پانی کی بگرتی ہوتی صورتحال کے پیش نظر یہ ڈیم ناگزیر ہو چکا ہے اور اس وقت ڈیم پر مصروف عمل مشنری کی تعداد 90سے زائد ہے۔
یہ بات انہوں نے کمشنر ا?فس میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ددہوچہ ڈیم پر جاری کام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیف انجینئر پوٹھوہار معین قریشی، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نازیہ پروین سندھن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد شعیب، ایکسین اریگیشن مقبول احمد اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
کمشنر کیپٹن (ر) محمد محمود نے کہا کہ ددہوچہ ڈیم کے حوالے سے منصوبہ کافی عرصہ سے جاری تھی اور گزشتہ چند ماہ میں تمام انتظامی اور تکنیکی دشواریوں کو ترجیحی طور پر ختم کیا گیا اور اس اہم منصوبہ پر کام کا ا?غاز کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مہوٹہ ڈیم کے لئے حاصل کی گئی زمینوں کے لئے ادائیگیوں کا عمل جاری ہے اس ڈیم کے راولپنڈی کی حدود میں حصہ میں 80 فیصد متاثرین جبکہ ضلع چکوال کی حدود میں 70فیصد متاثرین کو ادائیگیاں کی جا چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مزید ادائیگیوں میں تاخیر کی بڑی وجہ متاثرین کا رقوم کی وصولی میں دلچسپی نہ لینا ہے اور دوسرے کئی متاثرین بیرونی ممالک منتقل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اور چکوال کے ریونیو حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام مندرجہ بالا متاثرین کا ڈیٹا اکھٹا کیا جائے اور ادائیگیوں میں تاخیر کی وجوہات بیان کی جائیں تاکہ اس حوالے سے فیصلہ کیا جا سکے۔اجلاس میں دیگر ڈیمز کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
عمران خان کا پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ن لیگ کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ
حکومت کا بشریٰ بی بی پر اداروں کے خلاف مہم چلانے کا الزام
پنجاب میں 100یونٹ تک استعمال کرنیوالوں کیلئے مفت بجلی کااعلان
عمران خان کے گھر کا فون ٹیپ کیا گیا،تحریک انصاف کا الزام
وزیراعظم کی کارخانوں کیلئے گیس لوڈ شیڈنگ پالیسی پر نظر ثانی کی ہدایت
عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق الیکشن ایکٹ میں ترمیم کو چیلنج کر دیا
نیب میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے‘ سلیم شہزاد اور عرفان منگی کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا
وزیراعظم کی امریکی عوام اور حکومت کو یومِ آزادی کی مبارک باد
منی لانڈرنگ کیس، مونس الٰہی اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 14 جولائی تک توسیع
’جہاں فرح گجر کو ایک پلاٹ ملا وہیں ایاز صادق کو دو پلاٹ ملے‘