کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

ویٹ لفٹنگ مقابلے میں میں پاکستانی ویٹ لفٹر محمد نوح دستگیر بٹ نے مجموعی طور پر 405 کلو وزن اٹھا کر گولڈ میڈل جیتا

برمنگھم (ویب ڈیسک) کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کا روز برطانوی شہر برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے حوالے سے پاکستان کیلئے زبردست ثابت ہوا۔ بدھ کے روز پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز میں سونے کا پہلا تمغہ جیتنے سمیت کل 2 تمغے حاصل کر لیے۔

ویٹ لفٹنگ مقابلے میں میں پاکستانی ویٹ لفٹر محمد نوح دستگیر بٹ نے اسنیچ میں 173 کلو گرام جبکہ مجموعی طور پر 405 کلو وزن اٹھا کر پاکستان کیلئے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔

اس سے قبل شاہ حسین شاہ نے نوے کلو گرام کیٹیگری کے جوڈو مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیتا ، یہ کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستان کا پہلا تمغہ تھا۔ شاہ حسین شاہ نے جنوبی افریقی جوڈوکا کو ہرا کر پاکستان کیلئے کانسی کا تمغہ جیتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں