کامن ویلتھ گیمز: آسٹریلیا نے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو شکست دیدی

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) کامن ویلتھ گیمز میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کو ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا، آسٹریلیا نے 44 رنز سے کامیابی سمیٹ لی۔

برمنگھم میں کھیلے گئے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 2 وکٹ کے نقصان پر 160 رنز بنائے، تہلیا میک گراتھ سب سے زیادہ 78 اور بیتھ مونی 70 سکور بناکر ناقابل شکست رہیں، الیسا ہیلی اور کپتان میگ لیننگ نے 4،4 رنز بنائے، فاطمہ ثنا اور سعدیہ اقبال نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔

161 رنز ہدف کے تعاقب میں گرلز ان گرین مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 116 رنز بناسکیں، فاطمہ ثنا سب سے زیادہ 35 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں، کپتان بسمہ معروف اور عمیمہ سہیل نے 23،23 رنز کی اننگز کھیلی، تہلیا میک گراتھ نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں