رمضان کی آمد سے قبل ہی یوٹیلیٹی سٹوروں پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، اطلاق کب سے ہوگا؟اعلان کردیا گیا

لاہور (آن لائن) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے لاہور سمیت صوبے بھر کے یوٹیلٹی سٹوروں پر مختلف دالوں، چنوں اور کوکنگ گھی اور آئل سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی سپلائی کے سلسلے میں مہنگے ٹینڈرز جاری کرنے کا تمامتر مالی بوجھ صارفین کے کندھوں پر ڈال دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن یوٹیلیٹی سٹوروں پر فروخت کئے جانے والے مختلف برینڈ کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں پہلے ہی اضافہ کرچکی ہے۔ جس کے باعث کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتیں 252 روپے فی کلو سے 261 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہیں جبکہ چنوں

اور دالوں کی قیمتوں میں 5 سے 15 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد دال چنا کی قیمت 15 روپے اضافے کے ساتھ 130 روپے فی کلو سے بڑھ کر 145 روپے فی کلو، اسی طرح سفید چنے 5 روپے فی کلو اضافے کے ساتھ 115 روپے فی کلو سے بڑھ کر 120 روپے فی کلو کی سطح پر پہنچ گئے ہے۔ کارپوریشن نے اضافی قیمتوں کا اطلاق کل سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں