کوئی نہیں جانتا تھا یہ لڑکی آج پاکستان کی مشہور شخصیت کہلائے گی۔۔ پرانے ڈراموں میں کام کرنے والی یہ لڑکی کونسی مشہور سیاستدان ہیں؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک) کوئی ایسی معروف شخصیت جس کی ہم ماضی کی تصویر دیکھ لیں تو یقین کرنا مشکل ہوجاتا ہے کہیہ واقعی وہی ہیں جنہیں ہم آج ٹی وی اسکرین پر دیکھتے ہیں۔ اور اگر وہی شخصیت کسی پرانے ڈرامے یا فلمی سین میں نظر آجائے تو اس پر کافی حیرانگی کا اظہار کیا جاتا ہے۔ایک ایسی ہی مشہور شخصیت کی پرانی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جنہیں ہم روزانہ ہی ٹی وی نیوز چینلز پر دیکھتے اور سنتے ہیں اور وہ آئے روز خبروں کی زینت بنی ہوتی ہیں۔

اوپر موجود تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ پاکستان کے سینئر نامور اداکار مصطفیٰ قریشی موجود ہیں اور ان کے ہمراہ بائیں جانب ایک لڑکی بیٹھی ہے جنہیں ہوسکتا ہے آپ لوگ پہچان گئے ہوں یا ہوسکتا ہے نہیں بھی۔تو بتایئے مذکورہ تصویر میں مقبول اداکار کے ساتھ بیٹھی اس لڑکی کو کیا آپ پہچان سکتے ہیں یہ پاکستان کی کونسی مشہور سیاستدان ہیں؟یہ لڑکی اور کوئی نہیں بلکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب ہیں جس میں وہ کافی چھوٹی عمر کی نظر آرہی ہیں۔البتہ یہ معلوم نہیں کہ یہ کونسا ڈرامہ ہے مگر آج لوگوں کو یہ معلوم ہوا ہے کہ مریم اورنگزیب بھی اداکاری کر چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں