سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی، نیا ریٹ کیاہے ،جانیں

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 2ہزار روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ

کراچی(کامرس ڈیسک) ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 2ہزار روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کوایک تولہ سونا2200روپے کمی کے بعد1لاکھ 57ہزار400روپے ہو گیا اسی طرح1886روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ34ہزار945روپے ہو گئی جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس 7ڈالر اضافے سے 1774ڈالر ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں