زندگی بچائیں یا پیسہ،ادویات کی قیمتوں میں ایک بار پھرہوشربا اضافہ

لاہور( نیوز ڈیسک)پاکستان ڈرگ لائر فورم کے صدر نور مہر نے کہا ہے کہ پرائس ایڈجسٹمنٹ کے نام سے زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں ایک بار پھر 21 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ پاکستان میں ادویات کی ہوشربا اضافے کی عام شخص کی قوت خرید متاثر ہوئی ہے جس کے باعث یومیہ 300 سے زائد مریض مرجاتے ہیں۔نور مہر نے کہا کہ جولائی 2022 ڈرگ ڈریسنگ پالیسی 2018 کے تحت فارما سوٹیکل کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں میں 21فیصد اضافہ کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سابق حکومت کی 3 سالہ حکومت میں ادویات کی قیمتوں میں 400 فیصد تک ریکارڈ اضافہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں