ویزا چاہئیے تو ہماری ویکیسن لگوائیے۔۔ پاکستانیوں کے پاس چین کا ویزا حاصل کرنے کا زبردست موقع

اسلام آباد (جنرل رپورٹر) چین نے اپنی ویکیسن لگوانے والے غیر ملکیوں کو ایک سال کی بندش کے بعد ویزے جاری کرنے اور کورونا کے تناظر میں عائد پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔چین نے کہا ہے کہ جو افراد چین کی بنی ہوئی کورونا ویکیسن لگائیں گے صرف وہی ملک میں داخل ہو سکیں گے۔ رپورٹ کے مطابق چین نے اپنی تیار کردہ ویکیسن لگوانے والے ممالک جن میں پاکستان ، امریکا اور بھارت شامل ہیں، کے شہروں کو ایک سال کی بندش کے بعد ویزے جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
امریکا میں چینی سفارت خانے کا کہنا تھا کہ چین کی کورونا ویکیسن لگانے والے افراد کو ویزا جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔چین کے سفارت خانے کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کا اطلاق ان تمام افراد پر ہو گا جنہوں نے ویزے کے لیے درخواست دینے سے دو ہفتے قبل ویکسین کی ایک یا دو خواراکیں لگوائیں ہیں۔
پاکستان ،بھارت فلپائن ، اٹلی اور سری لنکا سمیت دیگر ممالک میں قائم چینی سفارتخانوں سے بھی اس طرح کے بیانات جاری کیے گئے ہیں۔
چین کی تیار کردہ کوویڈ 19 ویکیسن لگانے والے غیر ملکیوں کو سرحدی پابندی میں نرمی کرتے ہوئے واپسی کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ چین نے کورونا وائرس کے پھیلاو ¿ کو روکنے کے لیے گذشتہ برس مارچ سے سفری پابدنیاں عائد کر رکھی ہیں،اب چین نے وائرس پر قابو پا لیا ہے جس کے بعد مختلف ممالک میں چینی سفارتخانوں کو نوٹس جاری کیا جس کے مطابق انہی لوگوں کو ویزا دیا جائے گا جو چین کی بنی ہوئی ویکیسن لگوائیں گے۔چینی میں کاروبار یا اپنے فیملی ممبرز سے ملنے کے لیے سفر کرنے والوں کے لیے اس پالیسی کا اطلاق رواں ہفتے سے ہو گا۔چین میں داخل ہونے والوں کو تین ہفتے تک قرنطینہ میں رہنا ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں