لاہور میں ڈکیتی کے دوران ماں بیٹی کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا

لاہور (بیورو رپورٹ) لاہور میں ڈکیتی کے دوران ماں بیٹی کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا، قاتل شوہر نکلا۔تفصیلات کے مطابق دو روز قبل بتایا گیا کہ لاہور میں ڈکیٹی مزاحمت میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، ڈاکووں نے مزاحمت پر ماں اور بیٹی کو قتل کر دیا۔14 مارچ کو رکشہ ڈرائیور ماں اور بیٹی کے ہمراہ ضلع قصور سے واپس آ رہے تھے کہ کاہنے کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکووں نے لوٹ مار کے لیے رکشے کو روکا اور ڈکیٹی میں مزاحمت پر ڈاکووں نے فائرنگ کر دی۔
تاہم اب اس معاملے میں اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔تفتیش کرنے پر قاتل خاتون کا اپنا شوہر نکلا، ایس ایس پی توصیف حیدر کا کہنا تھا کہ ملزم دلاور نے اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کیا اور واردات کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔
پولیس حکام کے مطابق رکشہ ڈرائیور دلاور نے تفتیش کے دوران اعترافِ جرم کر لیا ہے۔دلاور اپنی سالی سے شادی کرنا چاہتا تھا، اس لیے اس نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دلاور سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔مقتولہ عائشہ اور اس کی بیٹی ماہین کو فائرنگ کر کرکے قتل کیا گیا تھا۔آئی جی پنجاب نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔تھانہ کاہنہ پولیس کی جانب سے قتل کی ایف آئی آر درج کر لی گئی تھی۔ مقدمہ رکشہ ڈرائیور کی مدعیت میں درج کیا گیا جو کہ مقتولہ کا شوہر اور بچی کا باپ ہے تاہم تفتیش میں وہی قاتل ثابت ہوا۔
ا آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے میں لاہور میں ڈاکیتی کے واقعات میں نمایاں بڑھوتری دیکھنے میں آئی ہے، تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے ڈاکووں کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں