لانگ مارچ کیلئے حوصلہ اور ہمت چاہیے، فردوس عاشق اعوان

لاہور(حالات رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے لیے حوصلہ اور ہمت چاہیے، کرپشن کے پیسے پر پلنے والوں میں لانگ مارچ کی جرات نہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم کی گھٹیا سیاست کا جنازہ اٹھ چکا، غیر فطری اتحاد اپنے عبرتناک انجام کو پہنچ گیا ہے، استعفوں کی سیاست پر پی ڈی ایم کی ہنڈیا بیچ چوراہے میں پھوٹ پڑی۔

اُنہوں نے کہا کہ جن کی رگوں میں کرپشن رچ بس گئی ہو، وہ لانگ مارچ اور استعفے نہیں دے سکتے، جعلی راجکماری کے ابا جی کے ساتھ مسٹر 10پرسنٹ نے جو ہاتھ کیا وہ ن لیگ ساری زندگی یاد رکھے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں