’یہ رہی میری تصویر اور میں جیل نہیں جا رہی‘، میشا شفیع

پاکستان کی معروف گلوکارہ میشا شفیع نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویر شیئر کر کے بھارتی میڈیا کرارا جواب دیا ہے۔

پاکستانی معروف گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والی میشا شفیع سے متعلق افواہیں آئے دن سوشل میڈیا پر زیر گردش رہتی ہیں۔

اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا کی جانب سے میشا شفیع کے جیل جانے کی جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر میشا شفیع کی جانب سے اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں اُنہوں نے بھارتی میڈیا سمیت خود کے خلاف نفرت پھیلانے والے افراد کو جواب دیا ہے۔
میشا شفیع کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں وہ با اعتماد نظر آ رہی ہیں۔

انہوں نے اپنی تصویر کے ٹوئٹ میں لکھا’یہ رہی میری تصویر اور میں جیل نہیں جا رہی۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کے حوالے سے بھارتی میڈیا کی گمراہ کن اور غلط رپورٹنگ کا پروپگنڈا بے نقاب ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں