دوسری قندیل بلوچ نہیں بننا چاہتی معروف گلوکارہ اپنوں سے دوررہنے پرمجبورہوگئیں

کھڈیاں خاص(این این آئی) معروف گلوکارہ اپنوں سے دوررہنے پر مجبورہوگئیں،وطن واپس آنے سے قاصر،6 سالہ بیٹے کی یادنے آبدیدہ کردیا،تفصیلات کے مطابق گلوکارہ فروہ خان جو ان دنوں یوکے میں رہائش پذیرہیں اور گھریلو مسائل کی وجہ سے پاکستان واپس آنے سے قاصرہیں۔فون پر باتچیت کرتے ہوئے فروہ خان کا کہنا تھا کہ وہ ان دنوں اپنے 6 سالہ بیٹے اور اپنی ماں سے دوررہنے پر مجبور ہوچکی ہیں کیونکہ پاکستان میں ان کے گھریلو مسائل اتنے زیادہ بڑھ چکے ہیں کہ وہ واپس بھی نہیں آسکتی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ دوماہ قبل ان کی والدہ

کو ہارٹ اٹیک ہوا تھا اور وہ اتنی مجبور ہیں کہ وہ ان کی خیریت پوچھنے بھی نہیں آسکتیں بیٹے کے ذکر پر وہ آبدیدہ ہوگئیں اورکہاکہ ان کا 6 سال کا بیٹا بھی ان کی والدہ کے پاس ہیں جن سے ملنے کے لیئے وہ مجبور ہوچکی ہیں۔فروہ خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں میرے لیئے اتنے زیادہ مسائل بڑھ چکے ہیں کہ میں واپس بھی نہیں آسکتیں کیونکہ وہ دوسری قندیل بلوچ نہیں بننا چاہتیں ان کے اپنے ہی ان کی جان کے درپہ ہوچکے ہیں۔فروہ خان نے مذید کہاکہ اللہ ان کے مسائل حل کریں اور انہیں حکومت اور اداروں کی طرف سے تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ وہ واپس اپنے وطن لوٹیں اور اپنوں سے مل سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں