راوی کنارے بسائے جانے والے نئے شہر کیلئے کتنے ہزار میگا واٹ بجلی مانگ لی گئی، کمپنی حکام نے ڈیمانڈ آنے کے بعد سر جوڑ لئے

لاہور( این این آئی)لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی سے راوی کنارے بسائے جانے والے نئے شہر کے لئے تین ہزارمیگا واٹ بجلی مانگ لی گئی ، لیسکو حکام نے منصوبے کی فزیبیلٹی رپورٹ بنانے کے کام کا آغاز کردیا ۔بتایا گیا ہے کہ اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے لیسکوکو تین ہزارمیگاواٹ بجلی دینے کی ڈیمانڈ کردی ہے جبکہ لیسکو کا ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم چار ہزار میگاواٹ سے زائد لوڈ پر چل ہی نہیں سکتا۔ ذرائع نے بتایا کہ تین ہزار میگاواٹ اضافی لوڈ آنے پر شہر کو بجلی نہیں دی جا سکے گی،نئے شہر میں نو بڑے گرڈ سٹیشنز کا ابتدائی

پلان اور نقشہ فراہم کردیا گیا ہے۔نئے شہر میں جدید ٹیکنالوجی سے مزین گرڈ سٹیشنز کا قیام عمل میں لایا جائے گا، لیسکو حکام نے منصوبے کی فزیبیلٹی رپورٹ بنانے کے کام کا آغاز کردیا ہے ،نئے شہر کو لاہور شہر کی بجلی ہی فراہم کی جائے گی، منصوبے میں گرڈ سٹیشنز کا نقشہ بھی جاری کیا گیا ہے، متبادل نظام فراہم نہ کیا تو لاہور کا بیشتر حصہ اندھیرے میں ڈوبا رہے گا، لیسکو حکام نے نئے شہر کو بجلی کی فراہمی کے حوالے سے سرجوڑ لیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں