پی ڈی ایم کا اجلاس، کیا نون لیگ جارحانہ رویہ اپنائے گی؟

پی ڈی ایم کا اجلاس، کیا نون لیگ جارحانہ رویہ اپنائے گی؟

حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی زیرصدارت سربراہی اجلاس جاری ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ نون لیگ جارحانہ رویہ اپنائے گی۔

ذرائع کے مطابق نون لیگ اور جے یو آئی ف لانگ مارچ کا رخ راولپنڈی رکھنے پر قائل کرے گی، دھرنا صدر راولپنڈی میں کرنے کی تجویز رکھی جائے گی۔

دھرنے کے دوران استعفے دیئے جائیں، ن لیگ تجویز دے گی ، پیپلز پارٹی دھرنا اسلام آباد میں کرنے کی رائے دے گی، پیپلز پارٹی استعفوں کے بجائے عدم اعتماد کے آپشن پر ہے۔

نون لیگ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک روز پہلے نون لیگ کے اجلاس میں معاملات زیر غور آئے، دھرنے کو تقویت دینے کے لئے استعفے ضروری ہیں۔

خیال رہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز خود شریک ہیں جبکہ نواز شریف، آصف زرداری اور بلاول بھٹو ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہیں۔

پیپلز پارٹی کا وفد بھی پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے موجود ہے، وفد میں راجہ پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی، شیری رحمٰن کے علاوہ نیر حسین بخاری اور فرحت اللہ بابر بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں