وفاقی کابینہ، 6 افراد کو اسلحہ لائسنس جاری کرنےکی منظوری

وفاقی کابینہ، 6 افراد کو اسلحہ لائسنس جاری کرنےکی منظوری

وفاقی کابینہ کی جانب سے وفاقی کابینہ کے 6 افراد کو ممنوعہ اور غیر ممنوعہ اسلحہ کے لائسنس جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں میں انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے انتخابی اصلاحات کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملاقات کے دوران بابراعوان نے کہا کہ اوپن ووٹنگ کا بل منظور کرانے کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے گی، مستقبل میں شفاف انتخابات کے لیے ابھی سے منصوبہ بندی کرنا ہوگی، وزیراعظم انتخابی عمل پر اٹھنے والے تحفظات کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ چاہتے ہیں۔

بابر اعوان نے کہا کہ مطلوبہ قانون سازی تمام سیاسی جماعتوں کے مفاد میں ہے، گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کیلئے آئین میں ترمیم کرنا ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکر اسد قیصر اور بابر اعوان آئینی پوزیشن سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سمیت 6 شخصیات نے اسلحہ لائسنس کی اجازت مانگی تھی جبکہ وفاقی کابینہ کے 6 افراد کو ممنوعہ اور غیر ممنوعہ اسلحہ کے لائسنس جاری کرنےکی منظوری دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں