علی ظفر کو نیدرلینڈز کی ایک خاتون کی شادی کی پیشکش پاکستانی گلوکار نے خاتون کو کیا جواب دیا ؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اداکار علی ظفر کو نیدرلینڈز کی ایک خاتون نے شادی کی پیشکش کردی۔علی ظفر نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن رکھا، انہوں نے لکھا کہ آج ایک اچھا دن ہے، چلیں ایک سوال و جواب کا سیشن رکھتے ہیں،جس میں آپ مجھ سے کچھ بھی پوچھ سکتے ہیں۔نجی ٹی وی سماء کی رپورٹ کے مطابق اس دوران جہاں مداحوں نے دلچسپ سوالات کئے وہیں نیدر لینڈز سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے علی ظفر سے کہا کہ کیا میں کچھ پوچھ لوں؟ کیا آپ مجھ سے شادی کریں

گے؟خاتون کے اس انوکھے سوال کے جواب میں علی ظفر نے کہا کہ یہ تھوڑا مشکل ہوجائے گا۔علی ظفر نے کہا کہ اُمید ہے کہ آپ میری مجبوری کو سمجھ سکیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں